پاکستان کی خودمختاری اور دفاع کیلئے ہم ہروقت تیارہیں، ایئرچیف

پاکستان کی خودمختاری اور دفاع کیلئے ہم ہروقت تیارہیں، ایئرچیف فائل فوٹو پاکستان کی خودمختاری اور دفاع کیلئے ہم ہروقت تیارہیں، ایئرچیف

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور نے کہا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور دفاع کیلئے ہم ہروقت تیارہیں اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

اسلام آباد میں یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف مجاہدانور نے کہا کہ آج غازیوں اورشہداکوخراج عقیدت پیش کرنےکیلئےجمع ہوئے،27فروری2019میں چندگھنٹوں میں دشمن کومنہ توڑ جواب دیا اور اب بھی پاک فضائیہ کسی بھی غیرذمہ دارانہ کارروائی کاجواب دینےکیلئےتیارہے۔

ایئرچیف نے کہا کہ پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دےسکتی ہے،جنگیں ہتھیاروں سےنہیں حوصلے اور عزم سےلڑی جاتی ہیں اور پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کاجواب دینےکیلئےتیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حب الوطنی ہمارےخون میں موجودہے، پاک فضائیہ قومی ترقی وصحت کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے، کوروناوباکےدوران پاک فضائیہ نےحکمت عملی اپنائی، باکمال فرض شناس ڈاکٹرز،طبی عملےکےحوصلےکی داد دیتا ہوں۔

ایئرچیف مجاہدانور نے کہا کہ پاک فضائیہ نےکوروناوباکےدوران اپنافرض اداکیا، کشمیرکےبھائیوں سےمکمل اظہاریکجہتی کرتےہیں جب کہ جنیدجمشیدکولائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملنے پراہلخانہ کومبارکباد دیتا ہوں، دعاہےاللہ پاک فضائیہ کوقوم کی امیدوں پر پورا اتارے۔

install suchtv android app on google app store