عاصم سلیم باجوہ کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

عاصم سلیم باجوہ فائل فوٹو عاصم سلیم باجوہ

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا میں چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے عہدے پر کام کرتا رہوں گا۔

مزید جانیے: اپنے خلاف تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں: عاصم سلیم باجوہ

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے درخواست کروں گا کہ معاون خصوصی کے عہدے سے سبکدوش کردیں۔

عاصم باجوہ نے کہا کہ ’میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میری توجہ ایک طرف ہونی چاہیے ،اسی لیے معاون خصوصی اطلاعات کے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ اہل خانہ کے مشورے سے معاون خصوصی اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دینےکا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ کیا کہ ساری توجہ سی پیک پر لگاؤں گا، اطلاعات میں دیگر قابل لوگ ہیں وہ کام ان کے لیے چھوڑ دوں گا۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیراعظم کی بھی اس وقت سی پیک بہت بڑی ترجیح ہے، یقین ہے کہ وزیراعظم مجھے سی پیک میں مزید توجہ لگانے کی اجازت دیں گے۔

install suchtv android app on google app store