تبدیلی سرکار کی حکمت عملی کے چرچے دنیا بھر میں، بڑا عالمی سرٹیفکیٹ مل گیا

وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان

پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کی بہترین حکمت عملی کا عالمی سرٹیفکیٹ مل گیا۔

صدراقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ نے وبا سے نمٹنے کی پاکستانی حکمت عملی دنیا کیلئے مثال قرار دے دی ، وولکن بوزکر نے کہا کہ کورونا سے نمٹنا دنیا بھر کے ممالک کیلئے چیلنج ہے، پاکستان اس عالمی وبا سے بہترین انداز سے نبردآزما ہوا۔

صدر وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ دنیا کو کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں سے سیکھنےکی ضرورت ہے، اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں، پاکستان نے باقی دنیا سے بہتر اقدامات کیے، اپنی آنکھوں سے صورتحال کا مشاہدہ کرکے خوشی ہوئی۔

گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نو منتخب صدر وولکن بوزکر نے کہا تھا کہ پاکستان میں پرتپاک استقبال پر بہت خوشی ہوئی، مہمان نوازی پر پاکستان کے حکام کا بہت شکرگزار ہوں۔

نو منتخب صدر وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ عمران خان خطے اور دنیا میں امن قائم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم اور اقوام متحدہ کا نقطہ نظرعالمی معاملات پر ایک ہی سمت میں ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کورونا کے باعث پاکستان میں جانی نقصان پر افسوس ہے، کورونا سے نمٹنے میں پاکستان نے دنیا کے لیے ایک مثال پیش کی، پاکستان سے کورونا کے خلاف بہت سے ممالک سے زیادہ اچھا کردار ادا کیا۔

install suchtv android app on google app store