پاکستان میں غریبوں کے لئےعید الاضحیٰ کے موقع پر سعودی عرب کی جانب سے شاندار تحفہ

سعودی عرب کی این جی او مسلم ورلڈ لیگ (ایم ڈبلیو ایل) نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ضرورتمندوں میں گوشت تقسیم کیا اور متعدد جانوروں کو قربان کیا۔ فائل فوٹو سعودی عرب کی این جی او مسلم ورلڈ لیگ (ایم ڈبلیو ایل) نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ضرورتمندوں میں گوشت تقسیم کیا اور متعدد جانوروں کو قربان کیا۔

پاکستان میں غریبوں کے لئے سعودی عرب کی جانب عید الاضحیٰ کے موقع پر شاندار تحفہ، سعودی عرب کی این جی او مسلم ورلڈ لیگ (ایم ڈبلیو ایل) نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ضرورتمندوں میں گوشت تقسیم کیا اور متعدد جانوروں کو قربان کیا۔

اس حوالے سے پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایل کے علاقائی دفتر میں کیا گیا جس میں پنجاب کے صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ اور پاکستان میں سعودی عرب کے مشن کے نائب نے شرکت کی۔

پاکستان میں ایم ڈبلیو ایل کے علاقائی عہدیدار سعد بن المسعود الحارثی نے بتایا کہ یہ پراجیکٹ انسانی امداد کی کوششوں کا حصہ ہے اور اس مقصد کیلئے ان کا ادارہ کئی ممالک میں علاقائی انتظامیہ کیساتھ مل کر کام کرتا ہے۔

install suchtv android app on google app store