اسد عمر نے مستعفی ہونے والے ظفر مرزا کو این سی او سی کیوں بلالیا؟ بڑی خبر آگئی

اسد عمر اور  ظفر مرزا فائل فوٹو اسد عمر اور ظفر مرزا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ اسد عمر کی جانب سے حال ہی میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے والے سابق معاون خصوصی برائے برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کو بلالیا۔

ٹوئٹر پر اسد عمر نے بتایا کہ انہوں نے ڈاکٹر ظفر مرزا کو این سی او سی اس لیے بلایا تاکہ ان کی گزشتہ چند ماہ کے دوران کورونا کے حوالے سے خدمات کو سراہا جاسکے۔

اسد عمر نے کہا کہ وہ کورونا کے حوالے سے خدمات پیش کرنے والے ڈاکٹر ظفر مرزا کے شکر گزار ہیں اور ان کے مستقبل کے کاموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے عہدے سے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا کہ ان پر میڈیا میں تنقید کی جارہی ہے۔ دوسری جانب عید کے تیسرے دن پیر کو وزیر اعظم عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کے سابق سی ای او اور کورونا کے حوالے سے ان کے فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل سلطان کو معاون خصوصی برائے صحت تعینات کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store