نئے پاکستان میں عوام کے لیے الگ قانون اور وزیراعظم کے لیے الگ ،افسوسناک خبرآگئی

وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان

پاکستان میں تبدیلی آنے کے بعد بھی عوام کے لیے الگ جب کہ وزیراعظم کے لیے الگ قانون سامنے آچکا۔

 وزیراعظم عمران خان صوبہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سیاحوں پر پابندی کے اعلان کے اگلے ہی روز گلیات پہنچ گئے۔ادھر مقامی انتظامیہ عید کے دنوں میں ہزارہ ڈویژن میں بھی دفعہ 144 نافذ کرچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا بذریعہ ہیلی کاپٹر نتھیا گلی جانے کامنصوبہ تھا مگر موسم کی خرابی کی وجہ سے وہ واپس بنی گالہ چلے گئے اورپھر اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بذریعہ سڑک جمعرات کو نتھیا گلی کے گورنرہاوس پہنچے۔

خیال رہے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ پورے علاقہ کو سیاحوں سے خالی کراچکی تھی یہی نہیں بلکہ دو روز قبل انتظامیہ نے ان افراد کو بھی علاقے سے واپس بھجوا دیا تھا جو نجی ریسٹ ہاوسز میں قیام پذیر تھے۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے 25ہوٹل اور ریسٹورنٹس سیل بھی کیے۔ ڈی آئی جی ہزار ہ نے گلیات سے ناران اور کاغان تک تمام پہاڑی علاقوں میں پولیس کے خصوصی دستے تعینات کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

پولیس نے گلیات، مانسہرہ، کاغان اور ناران میں سیاحوں کو روکنے کے لیے 24 چیک پوسٹس قائم کی ہیں۔

ہزارہ پولیس نے عید کے موقع پر علاقے میں امن و امان قائم کررکھا ہے اورکورونا سے بچاو کے لیے تمام تر حکومتی ہدایات اور ایس او پیز پر عمل کیاجارہاہے۔

ڈی آئی جی ہزارہ جمیل الرحمان نے تمام اضلاع کی پولیس کو ہزار بھر کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کررکھی ہیں۔

install suchtv android app on google app store