ترک صدر اردوان کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، ترکی کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے فائل فوٹو ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے

ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، ترک صدر نے عمران خان کو عید کی مبارک باد دی، دونوں رہنماؤں کے درمیان عید کے تہوار پر عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم علاقائی امور پر گفتگو کی گئی، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کشمیر کاز کے لیے ترک صدر کی حمایت کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا، ترک صدر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مفادات کے معاملات پر رابطے میں رہنے کا فیصلہ کیا۔

عمران خان نے ترک صدر کو آیا صوفیا مسجد کو دوبارہ کھولے جانے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں پاکستانیوں نے مسجد کے مناظر ٹی وی پر دیکھے، وزیراعظم نے کورونا سے نمٹنے کے لیے اردوان کی کوششوں کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کو مدد فراہم کرنے پر ترک صدر سے اظہار تشکر کیا، دونوں رہنماؤں نے معاشی ترقی اور انسانیوں زندگیوں کو بچانے پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان اور ترکی نے میڈیسن ڈیولپمنٹ پر مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا، وزیراعظم نے کہا کہ پاک ترک اسٹریٹجک تعلقات اور باہمی اعتماد انتہائی ضروری ہے۔

install suchtv android app on google app store