عمران خان کا شاندار اقدام، عالمی دُنیا کے بعد پاکستانی مخالفین بھی وزیر اعظم کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

سینئر صحافی اور اینکر پرسن کامران خان نے وزیراعظم کی قیادت میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران غربا میں کیش رقم تقسیم کرنے والی سکیم احساس پروگرام کو موجودہ حکومت کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔

اس سکیم پر عالمی دنیا وزیراعظم پاکستان کی کاوشوں پر معترف ہے حتیٰ کہ پاکستان میں موجود اپوزیشن کے لوگ بھی وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔ کیونکہ اس پروگرام میں سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر صرف ضرورتمند افراد کی مالی امداد کی گئی ہے تاکہ لوگ اپنے گھروں میں کھانے پینے کا نظام چلا سکیں۔

اس حوالے سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے بتایا کہ ابھی ہمارا بجٹ 203 ارب روپے ہے جس کے تحت پاکستان کے ایک کروڑ 69 لاکھ خاندان ہیں جو کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان کی آدھی آبادی بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت رقم کی ترسیل فی الحال جاری ہے اور اس کے تحت ایک کروڑ 35 لاکھ خاندانوں میں رقم تقسیم کر دی گئی ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ امید کی جا رہی ہے کہ اگست کے مہینے میں تمام مستحق خاندانوں تک یہ رقوم پہنچا دی جائیں گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت یہ رقوم کورونا کے باعث پیدا شدہ ایمرجنسی صورتحال میں تقسیم کی جا رہی ہیں جبکہ اس پروگرام کے اختتام پر دیکھا جائے گا کہ معیشت کس مقام پر کھڑی ہے اور موجودہ صورتحال کے تحت مزید مستحق افراد کی مدد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت بعد میں احساس کفالت اور قرضوں کا پروگرام ہے جس کے تحت نوجوانوں اور دیگر شہریوں کی امداد کی جائے گی تاکہ وہ اپنے معمولات زندگی کو احسن طریقے سے نبھا سکیں۔

install suchtv android app on google app store