پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 848 ہوگئی،1 لاکھ 45 ہزار سے زائد مریض صحتیاب

 کورونا وائرس کے اعداد و شمار فائل فوٹو کورونا وائرس کے اعداد و شمار

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 61 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہزار 983 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 24 ہزار 333 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 14 لاکھ 91 ہزار 437 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 3 ہزار 359 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس وقت ملک میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی کل تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 848 ہے۔ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 90 ہزار 554 ہے جب کہ ایک لاکھ 45 ہزار 311 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں ہیں۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 99 ہزار 362 ہوگئی ہے، پنجاب میں 84 ہزار 587، خیبر پختونخوا میں 29 ہزار 52 ، بلوچستان میں 11 ہزار 52 ، اسلام آباد میں 13 ہزار 731 ، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 605 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 459 افراد اس مرض سے متااثر ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا شکار مزید 61 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 983 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 3 ہزار 359 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 61 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ پنجاب میں ایک ہزار 955 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 637، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 54 ، اسلام آباد میں 142 ، بلوچستان میں 124 ، گلگت بلتستان میں 31 جب کہ آزاد کشمیر میں 40 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store