وزیراعظم عمران کا ملک میں 15 نیشنل پارکس کے قیام کا اعلان، پارکس بنانے سے لوگوں کو روزگار ملےگا

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا ملک میں 15 نیشنل پارکس کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا پارکس بنانے سے لوگوں کو روزگار ملےگا، ہم ایسی سیاحت نہیں لے کر آرہے جو سارے علاقے کو تباہ کردے۔

وزیراعظم عمران خان نے ’پروٹیکٹڈایریا‘ منصوبے کے آغاز پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آبادی تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے، تیزی سے بڑھتی آبادی کے تناظر میں ماحولیات کا تحفظ ضروری ہے، ہمارے ہاں صاحب ثروت لوگ باہر چھٹیاں گزارنے جاتے ہیں.

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں پندرہ نیشنل پارکس کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا پارکس کا فیصلہ آئندہ نسلوں کےلیے بڑا قدم ہے، ہمارے ہاں کسی کو پتہ نہیں کہ نیشنل پارک کو چلانا کیسے ہے، ایکوٹورازم کو سمجھنا بھی بہت ضرور ی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نیشنل پارک چلانے کےلیے حکمت علمی طے کرنا خوش آئند ہے، نیشنل پارکس کو محفوظ بنانا بہت اہم ہے، ہم نے گلیات اور مری کو تباہ ہوتے دیکھا، مری میں رہائش اور دیگر چیزوں سے متعلق قوانین پرعمل ہوتا تھا، ہم ایسی سیاحت نہیں لے کرآرہے جو سارے علاقے کو تباہ کر دے۔

ان کا کہنا تھا کہ کےپی میں بغیر منصوبہ بندی ڈیولپمنٹ ماحولیات کو نقصان پہنچائے گی، آبادی بڑھنے کیساتھ ہمارے علاقے آہستہ آہستہ تباہ ہورہے ہیں ، صوبوں میں پارکس بننے پر خوشی ہے، نیشنل پارکس کی حفاظت کیلئے گائیڈ لائنز دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل پارکس بننے سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی پیداہونگے، چترال میں مقامی لوگ اب مارخور کو خود بچارہےہیں ، چند ممالک ہیں جہاں برفانی چیتے پائے جاتے ہیں جن کو بچانے کیلئے اقدامات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاحت کے فروغ کے اقدامات کررہے ہیں، نیشنل پارکس بنانے سے لوگوں کو روزگار ملے گا، پاکستان قدرتی حسن سے مالامال ہے، ہمیں اسے اجاگر کرنا ہوگا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کے پی میں نئے علاقوں کو کھولنے سے پہلے قوانین لازمی ہونے چاہئیں اور نئے سیاحتی مقامات کھولنےسے پہلے قواعد وضوابط یقینی بنانا ہوں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا میں نیشنل پارکس کیلئے زبردست ایڈمنسٹریشن ہے جس سے استفادہ کرناہے، ملک بھر میں نیشنل پارکس آئندہ نسلوں کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔

عمران خان نے کہا کہ گرین ایریاز کو بچانے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، گرین ایریاز اور پارکس کے تحفظ کیلئے کسی حکومت نے نہیں سوچا، یہ وقت ہے کہ ہم گرین ایریاز اور پارکس کا تحفظ کریں، شہروں کیلئے ماسٹر پلانز پر پورا زور دے رہا ہوں ، شہروں کے ماسٹرپلانز ہی نہیں اور جو ہیں وہ پرانے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر جس تیزی سے پھیل رہے ہیں ہم انھیں کبھی صاف نہیں رکھ سکیں گے، شہروں میں صاف پانی کی فراہمی بھی ٹاؤن پلاننگ کا حصہ ہوگا ، ماسٹر پلان نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے شہر تباہ ہورہے ہیں، ماسٹر اور ٹاؤن پلاننگ کرکے ہم اپنے شہروں کو بھی بچائیں گے۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store