اقوام متحدہ کی پی ایس ایکس پر حملے کی مذمت، دہشت گردی میں ملوث عناصرکو قانون کے شکنجےمیں لانے پر زور

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کی ہے فائل فوٹو اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کی ہے

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کی اور دہشت گردی میں ملوث عناصرکو قانون کے شکنجےمیں لانے پر زور دیا ہے۔

سلامتی کونسل نےشہداء کے لواحقین اور حکومت پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا اور حملے کے سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچانے پر زور دیا۔

سلامتی کونسل کے تمام اراکین نے چین کے مطالبے پر کی جانے والی مذمت کی حمایت کی۔ مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی مجرمانہ اور غیرمنصفانہ فعل ہے۔ دہشت گردی بین الاقوامی امن و سلامتی کےلیے شدید خطرہ ہے۔

کونسل کے اراکین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام ریاستیں سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت پاکستان کیساتھ تعاون کریں۔

مزید پڑھیں: قومی ہیرو نے صرف 8منٹ میں کس جواں مردی کے ساتھ دہشتگروں کا صفایا کیا؟ جانئے آپ بیتی

خیال رہے کہ29جون2020 کو کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملہ ناکام بنایا گیا تھا اور پولیس نے تمام چار حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تھا۔

مجموعی طور پر چار افراد کار میں سوار ہو کر اسٹاک ایکسچینج کی حدود میں داخل ہوئے اور دو حملہ آوروں کو عمارت کے مرکزی گیٹ پر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store