اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں تعلقات میں بہتری، عمران خان وقت کی ضرورت ہے، شیخ رشید

شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

کورونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے صدقہ دیا، کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں جوکچھ ہورہا ہے وہ ظلم ہے۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ اسدعمر اور عاصم سلیم باجوہ نے میری خواہش پوری کی۔ آئند ہ 2ماہ میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں تعلقات بہتر ہوجائیں گے۔ عمران خان وقت کی ضرورت ہے۔ ایم ایل ون کے حوالے سے اسدعمر اور عاصم سلیم باجوہ نے میری خواہش پوری کی۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کا سارا نظام بدل دیں گے۔ ریلوےمیں نیا میرٹ کا نظام لائیں گے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے میں ایک لاکھ ملازمتوں کا اعلان کر دیا۔ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ اخترمینگل کہیں نہیں جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان مدت پوری کریں گے۔ ریلوے اپنے پاؤں پرکھڑی ہونے جارہی ہے۔ حزب اختلاف اورحکمرانوں کےدرمیان بہترراستے بننےجارہےہیں۔ 10دن چھٹی پرہوں ،آپ لوگوں کاشکریہ اداکرنےآیاتھا۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ اپنے گندے کپڑے میڈیا پر دھوئیں گے تو باتیں تو ہوں گی۔ 9 جولائی کو ایم ایل ون پیش ہوگا۔ آج عمران خان کی قیادت میں ایم ایل ون بننےجارہاہے۔ ایم ایل ون خواب تھا، آرمی چیف، حفیظ شیخ ،عاصم سلیم باجوہ نےکامیاب بنایا۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ چین دیوار کے پیچھے سے دیکھتا ہے۔ بھارت میں سکت نہیں کہ چین کا جواب دے۔ مجھ پر4 خودکش حملےہوئےلیکن اس طرح کی بیماری نہیں دیکھی۔ ایم ایل ون کا کریڈٹ عمران خان اور آرمی چیف کو جاتا ہے۔ قبل ازیں شیخ رشید احمد ہسپتال سے گھر پہنچے تو انہوں نے کورونا سے صحتیابی پر بکرے کا صدقہ دیا۔

install suchtv android app on google app store