آرمی چیف کا لیجنڈری براڈ کاسٹر طارق عزیز کے انتقال پر افسوس کا اظہار

 آرمی چیف نے لیجنڈری براڈکاسٹر طارق عزیز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ فائل فوٹو آرمی چیف نے لیجنڈری براڈکاسٹر طارق عزیز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

طارق عزیز کی نماز جنازہ گارڈن ٹاون میں ادا کردی گئی، آرمی چیف نے لیجنڈری براڈکاسٹر طارق عزیز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

پاکستان کے نامور ٹیلی ویژن کمپیئر اور اداکار طارق عزیر خالق حقیقی سے جاملے، انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کی، طارق عزیز کی وجہ شہرت مقبول شو نیلام گھر تھا۔

طارق عزیز رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔ ان کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی، طارق عزیز ایک ادیب اور شاعر بھی تھے۔

لیجنڈری براڈکاسٹر طارق عزیز کے انتقال پر آرمی چیف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ طارق عزیز کی پاکستان کےلیے خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ طارق عزیز کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صدمہ برداشت کرنےکی ہمت عطا فرمائے۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے گارڈن ٹاون میں طارق عزیز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، معروف کمپیئر کو والدہ کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

طارق عزیز کی نمازجنازہ میں عزیز و اقارب ، اہل علاقہ اور شوبز شخصیات نے شرکت کی تاہم کرونا وائرس کے باعث بڑے اجتماع سے گریز کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store