وزیراعظم پاکستان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اہم پیشکش، پڑوسی ملک میں خاموشی چھا گئی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعظم عمران خان  فائل فوٹو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کامیاب احساس کیش پروگرام شیئر کرنے کی پیشکش کردی اور کہا لاک ڈاؤن سے بھارت میں 34فیصد گھرانے شدید متاثر ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر مودی کو تعاون کی پیشکش کردی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا 

لاک ڈاؤن سے بھارت میں34 فیصد گھرانےشدید متاثر ہیں اور لاک ڈاؤن سے34فیصدگھرانوں کی آمدنی کم ہوگئی، بھارت میں ہر3 میں سے ایک شہری ہفتے سے زیادہ اپنا خرچ نہیں اٹھاسکتا، میں مدد کی پیش کش کرنے اور اپنا کامیاب احساس کیش پروگرام بھارت سے شیئر کرنے کیلئے تیار ہیں، جس کی شفافیت کی وجہ بین الاقوامی سطح پر تعریف کی جاتی ہے۔

خیال رہے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کی وجہ سےبھارت میں معاشی صورتحال سنگین ہوگئی ہے، لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد سے تقریبا 84 فیصد ہندوستانی گھرانوں کی آمدنی میں کمی دیکھی جارہی ہے، تمام گھرانوں میں سے تقریبا ایک تہائی مدد کے بغیر ایک ہفتہ کے بعد زندہ نہیں رہ سکیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store