جہانگیرترین کوگرفتارنہیں کرنا، عثمان بزدار سمیت بہت سے وزرا پھنسیں گے، اہم انکشاف سامنے آگیا

 جہانگیرترین اور عثمان بزدار فائل فوٹو جہانگیرترین اور عثمان بزدار

 جہانگیر ترین کوگرفتارنہیں کرنا ہے کیونکہ ایسا ہونے سے عثمان بزدار سمیت خزانہ،تجارت کے وزرا پھنسیں گے،غلام سرور کی سطح کے بندے کو پکڑیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کوگرفتارنہیں کرنا ہے کیونکہ ایسا ہونے سے عثمان بزدار سمیت خزانہ اور تجارت کے وزرا پھنسیں گے۔ غلام سرور کی سطح کے بندے کو پکڑیں گے کیونکہ توازن کرنا ضروری ہے۔

حکومت گرانے کیلئے سازش میں (ق)لیگ نے کبھی رابطہ نہیں کیا، ہم ان ہاؤس تبدیلی نہیں چاہتے۔ کورونا نہ ہوتا تووسط مدتی انتخابات کا ماحول بناناتھا۔

راناثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ نیب نے شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری کو راز رکھا تھا لیکن ہمیں پتہ چل گیا تھا۔ ہم بھی اس ملک کے باشندے یں ذرائع سے علم ہوگیا تھا۔ 

راناثنا نے مزید بتایا کہ ان کو بھی اپنے وارنٹ گرفتاری کا پتہ چل گیا تھا، پیشی سے قبل ضمانت کرالی تھی۔ 19فروری کو بھی نیب کو کہا گیا کہ مجھے مہمان بنالیاجائے۔

راناثنا نے مزید کہا کہ ذرائع کی حفاظت کرنی ہے، ضرورت آئندہ بھی ہوگی، کوئی آفیشل مجبوری میں کام کررہاہے تو ضمیر پربوجھ ہوتاہے۔ راناثنا اللہ نے یہ بھی بتایا کہ شہبازشریف کی طرح پرویز الٰہی کے وارنٹ پربھی دستخط ہوگئے تھے۔ چودھری صاحب کو بھی معلوم ہوگیا اور وہ ہائیکورٹ چلے گئے، پرویز الٰہی کو توازن کیلئے گرفتار کرنا تھا، علیم خان کو بھی اسی لیے پکڑاتھا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تولڑائی نہیں تھی اوراس کا ہم نے ثبوت بھی دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کوگرفتارنہیں کرنا کیونکہ ایسا ہونے سے عثمان بزدار سمیت خزانہ،تجارت کے وزرا پھنسیں گے،غلام سرور سطح کے بندے کو پکڑیں گے کیونکہ توازن کرنا ضروری ہے۔

install suchtv android app on google app store