ملک بھر میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 69 ہزار 496 ہو گئی جبکہ 25,271 مریض صحتیاب

کورونا کیسز کے اعداد و شمار فائل فوٹو کورونا کیسز کے اعداد و شمار

پاکستان میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں تیزی آگئی اور ایک روز میں کورونا سے ریکارڈ اموات ہوئی ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس 88 زندگیاں نگل گیا اور اب تک کے سب سے زیادہ 3039 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 69 ہزار 496 ہوگئی اور 1483 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 14 ہزار 972 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر ساڑھے پانچ لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے 25 ہزار 56، سندھ میں 27 ہزار 360، خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 540 ، بلوچستان میں 4 ہزار 193 کیسز، اسلام آباد میں کورونا کے 2 ہزار 418، گلگت بلتستان 678، آزاد کشمیرمیں 251 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا پرچوں سے متعلق اعلان

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پہلی سے لیکر دسویں تک تمام بچوں کو اگلی کلاس میں پروموٹ کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر تعلیم سندھ نے ایسا اعلان کردیا کہ نئی تاریخ رقم کردی، سارے پرچوں میں فیل بچوں کو بھی پروموٹ

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ نویں جماعت والے کو دسویں جماعت میں پروموٹ کریں گے اور گیارہویں جماعت والے کو بارہویں جماعت میں پروموٹ کر دیں گے۔

شہزادہ کورونا کا شکار

بیلجیئن شہزادے جو آخم کو پارٹی میں شرکت مہنگی پڑ گئی، شہزادے کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان شاہی محل نے تصدیق کی ہے کہ جو آخم نے اسپین میں دوران لاک ڈاؤن پارٹی میں شرکت کی تھی، شہزادے کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا 28 سالہ شہزادے نے 26 مئی کو بیلجیئم سے اسپین کا سفر کیا تھا، قرطبہ میں منعقد پارٹی میں شہزادے سمیت 27 افراد شریک ہوئے تھے، دوسری طرف ہسپانوی حکام نے کہا ہے کہ قرطبہ میں 15 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store