وزیراعظم پاکستان کا شوگر انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے علاوہ ایک اور بڑا حکم ، تاریخ پلٹ جائے گی

وفاقی کابینہ فائل فوٹو وفاقی کابینہ

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں شامل مشیروں اور معاونین خصوصی کو اثاثے ظاہر کرنے کا حکم دے دیا اور کہا اثاثے فوری کابینہ ڈویژن میں ڈیکلیئر کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے خصوصی اجلاس میں ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ میں شامل مشیروں،معاونین خصوصی کواثاثےظاہرکرنےکاحکم دیتے ہوئے کہا تمام مشیر اور معاونین خصوصی اپنے اثاثےفوری کابینہ ڈویژن میں ڈیکلیئرکریں۔

اس سے قبل وزیراعظم نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور وفاقی کابینہ نے رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے دی، انکوائری کمیشن کی رپورٹ آج ہی پبلک کر دی جائے گی

مزید پڑھیں: شوگر انکوائری کمیشن: وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں پر خطرے کی تلوار، رپورٹ آج ہی پبلک کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 29 ارب کےگھپلےہوئے،ساری کمپنیوں کا آڈٹ اورپیسہ ریکورہوگا، کرمنل پروسیڈنگ ہوں گی اور ایف آئی اے تحقیقات جاری رکھے گا۔

ذرائع کے مطابق شوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ میں جہانگیرترین، خسروبختیار کے بھائی،شہبازشریف اور اومنی گروپ کو ذمہ دارقرار دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store