آرمی چیف سے چینی سفیر کی جی ایچ کیو میں ملاقات، پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی

 آرمی چیف اور چینی سفیر فائل فوٹو آرمی چیف اور چینی سفیر

چینی سفیر ژاؤ جنگ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران ہر فورم پر پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور کورونا وائرس سے متعلق گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ چین نے کورونا وباء کے تناظر میں پاکستان کو فوری طبی امداد دی، چین نے وبا سے نمٹنے کیلئے اپنے طبی ماہرین کو پاکستان بھیجا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے چین سے فوری طبی آلات کی فراہمی پر اظہار تشکر کیا اور چینی طبی ماہرین کی پاکستان آمد اور تعاون کو سراہا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق چینی سفیر ژاؤ جنگ نے ہر فورم پر پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی کرائی، آرمی چیف کا چین کی فوری میڈیکل سپلائی کی فراہمی پر بھی شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ آرمی چیف نے تمام فارمیشن کو ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی ہے، جہاں ضرورت ہے وہاں سول انتظامیہ کی مدد کی جا رہی ہے، فوج کے تمام ادارے مشترکہ نگرانی کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store