پاکستان نے آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کو موسمیاتی بلیٹن میں شامل کرنے کا بھارتی اقدام مسترد کردیا

دفتر خارجہ فائل فوٹو دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی ٹیلی ویژن پر موسم کی صورتحال کے بلیٹن میں آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کو شامل کرنے کا بھارتی اقدام سختی سے مستردکردیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال بھارت کی طرف سے جاری کیے گئے نام نہاد سیاسی نقشوں کی طرح یہ اقدام بھی غیرقانونی اور حقیقت کے برعکس اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی واضع خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے اسے بھارت کا ایک اور شر انگیز اقدام اور غیرذمہ دارانہ روئیے کی مثال قراردیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت نے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کو موسمی نقشہ جات کا حصہ ظاہر کردیا، بھارتی موسمیاتی پیش گوئیوں میں بھی گلگت بلتستان اور مظفر آباد کو شامل کرلیا گیا۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے آج سے موسمی صورتحال جاری کرنا شروع کی جس میں گلگت بلتستان، مظفرآباد کو شمال، مغربی ذیلی ڈویژن کا حصہ ظاہر کیا۔

واضح رہے کہ بھارت نے 2019 میں بھی آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کو نئے نقشوں میں اپنا ظاہر کیا تھا، پاکستان نے بھارت کے ان گمراہ کن سیاسی نقشوں کو مسترد کردیا۔

 

install suchtv android app on google app store