اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ کی زیر صدارت اہم اجلاس

مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ فائل فوٹو مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ

اسلام آباد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ کی زیر صدارت وزارت خزانہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر معاونت فراہم کرنے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر سمیت عالمی بنک اور وزارت خزانہ کے اعلی حکام شریک ہوۓ۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پیکج ایسی صنعتوں کے لئے ہے جو کم سے کم 5 افراد اور زیادہ سے زیادہ 30 افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہیں۔

جبکہ کاروبار کا رجسٹر ہونا لازمی نہیں مگر کاروبار کی موجودگی کی تصدیق کے لیے 3 قسم کے ثبوت فراہم کرنا ہوں گے۔پیکج کے تحت چھوٹی صنعتوں کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو بھی بہتر کرنے پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت ان لوگوں کی مدد کا عزم رکھتی ہے جو اس قابل نہیں کہ مشکل وقت میں اپنے کاروبار کی جامد لاگت کو بھی پورا کرسکیں، پیکج پر عملدرآمد کیلئے سمیڈا اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کی معاونت درکار ہوگی۔

install suchtv android app on google app store