ملک میں کورونا ٹیسٹنگ کے کتنی کیپسیٹی ہے؟ چیئرمین این ڈی ایم اے نے خوشخبری سنا دی

ملک میں کورونا کے کتنے تعداد میں ٹیسٹنگ سہولت موجود ہے؟ چیئرمین این ڈی ایم اے نے خوشخبری سنا دی سکرین گریب ملک میں کورونا کے کتنے تعداد میں ٹیسٹنگ سہولت موجود ہے؟ چیئرمین این ڈی ایم اے نے خوشخبری سنا دی

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ ملک میں پچہتر روز کی ٹیسٹنگ کی سہولت موجود ہے، آرمی چیف نے گیارہ آرمی کی لیبارٹریز بھی ٹیسٹنگ کے لیے فراہم کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے محمدافضل نے میڈیا سے گفتگوپاکستان میں 75دن تک ٹیسٹنگ کی سہولت اس وقت موجود ہے، آرمی چیف نے11آرمی کی لیبارٹریزبھی ٹیسٹنگ کیلئےدی ہیں، علامات جن میں ظاہرہورہی ہیں انہیں کےٹیسٹ لئےجارہےہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ کہاجارہاہےکہ ٹیسٹ کم ہورہےہیں ایسا نہیں ہے،کٹس کی کمی نہیں، ٹیسٹ کرنےمیں لاجسٹک کی وجہ سےمشکلات ہیں،صوبوں کے ساتھ مل کر ٹیسٹنگ کا عمل تیز کریں گے، آرمی چیف نےآرمی کی گیارہ لیبارٹریز بھی استعمال کے لئےدی ہیں۔

محمد افضل نے کہا کہ ملک میں ٹیسٹ کی صلاحیت30سے40ہزارکرنےتک موجودہے، ٹیسٹنگ کٹس اور مشینوں کی کوئی کمی نہیں، صوبےچاہیں تو روزانہ 30ہزار ٹیسٹ کرسکتے ہیں ، ڈاکٹرز اور طبی عملے کو یقین دلاتے ہیں ان کا مکمل خیال رکھیں گے۔

انھوں نے کہا کہ نرسز کوفوج کے تعاون سےحفاظتی سامان پہنچاناشروع کیا ہے ، کےپی کےچھوٹےبڑےاسپتالوں کوسامان پہنچ چکا ہے، پنجاب کے اسپتالوں کے لئےحفاظتی سامان کل تک پہنچ جائے گا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سامان کی فراہمی میں کسی قسم کا صوبائی فنڈشامل نہیں،ڈاکٹرز،طبی عملےکوحفاظتی سامان کایقین دلاتاہوں کیونکہ آپ میرے فرنٹ لائن سولجرزہیں، ہرلیبارٹری میں2سے3بائیولیب ہوں گی۔

محمد افضل نے مزید کہا کہ جو بھی سامان بھیجا جائے گا، اس پراین ڈی ایم اےکی مہرلگی ہوگی،مہرلگانے کا مقصدسامان کو دیگرمقامات پراستعمال سے بچانا ہے۔

خیال رہے چین سےاین ڈی ایم اےکاسامان لےکرایک اورطیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے ، سامان میں انسٹھ وینٹی لیٹراورنو سوچھتیس کلو سرجیکل ماسک شامل ہیں۔۔حفاظتی گاؤن کیلئےسترہ سوبیس کلوکپڑا،دستانے اورتیار حفاظتی سوٹس بھی سامان میں شامل ہیں۔۔تھرمامیٹراورحفاظتی عینکیں بھی موجودہیں۔۔ تمام سامان پراین ڈی ایم اےکی مہرہوگی تاکہ فروخت نہ ہوسکے۔

 

install suchtv android app on google app store