شہریار آفریدی سے وزیرمملکت برائے نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان کیوں واپس لیا گیا؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

شہریار آفریدی فائل فوٹو شہریار آفریدی

شہریار آفریدی سے وزیرمملکت برائے نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان واپس لے لیاگیا۔

شہریار آفریدی وزیر مملکت برائے سیفران برقرار رہیں گے اور شہریار آفریدی سے اضافی قلمدان واپس لینے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آٹا اور چینی بحران کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم ایکشن میں آئے تھے اور جہانگیر ترین سے عہدہ لے لیا تھا جبکہ خسرو بختیار کی وزارت تبدیل، رزاق داؤد سے 2 عہدے لے لیے اور حماد اظہر کی بھی وزارت تبدیل کردی تھی۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر حماد اظہر کو وزارت صنعت کا قلمدان دیا گیا تھا جبکہ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی کو نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان دیا گیا تھا۔

یہی وجہ ہے کہ اب شہریار آفریدی سے نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store