کورونا وائرس؛ سرمایہ کار حسین داؤد کا حکومت کو ایک ارب روپے امداد کا اعلان

سرمایہ کار حسین داؤد فائل فوٹو سرمایہ کار حسین داؤد

سرمایہ کار حسین داؤد نے اپنی فیملی، اینگرواور داؤد ہرکولیس گروپ کی جانب سے ایک ارب روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

ملک میں پھیلی کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ کو موثر انداز میں لڑنے کیلئے ملک کے نامور سرمایہ کار حسین داؤد نے اپنی فیملی، اینگرواور داؤد ہرکولیس گروپ کی جانب سے ایک ارب روپے کی مالی اور خدمات کی صورت میں امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

حسین داؤد نے کہا کہ داؤد ہرکولیس اور اینگرو گروپ اس وقت ملک میں پھیلے اس پیچیدہ مسئلے کے حل میں مدد فراہم کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔ہماری ذمے داری ہے کہ جب ہماری قوم کو ہماری سب سے زیادہ ضرورت ہو تو ہم ایسے وقت میں اپنی قوم کی بہترین خدمت کریں۔

install suchtv android app on google app store