ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی پاکستان کیلئے 20 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک فائل فوٹو ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 20 لاکھ ڈالر گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی۔

اے ڈی بی نے اعلامیے میں کہا کہ یہ امداد ایشیا پیسفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ سے فراہم کی جارہی ہے، جس سے ڈائیگناسٹک کٹس، ایمرجنسی میڈیکل سپلائی اور دیگر طبی آلات و اشیاء کی خریداری میں مدد ملے گی۔

یہ گرانٹ اے ڈی بی کی طرف سے 20 مارچ کو پہلے سے منظور کی جانیوالی 5 لاکھ ڈالر کے علاوہ ہے اور پاکستان کیلئے منظور کردہ 25 لاکھ ڈالر کی فوری امداد کا حصہ ہے۔

اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر پاکستان زیانگ ینگ نے کہا کہ اے ڈی بی اس کے علاوہ بھی کورونا وائرس سے نمٹنے پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔

install suchtv android app on google app store