پاک بحریہ کے دوسرے ٹائپ جہاز فریگیٹ کی چین میں سنگ بنیاد کی تقریب

پاک بحریہ کے دوسرے ٹائپ 054 A/P frigates جہاز کے سنگ بنیاد کی تقریب فائل فوٹو پاک بحریہ کے دوسرے ٹائپ 054 A/P frigates جہاز کے سنگ بنیاد کی تقریب

پاک بحریہ کے دوسرے ٹائپ 054 A/P frigates جہاز کے سنگ بنیاد کی تقریب چین کے ہوڈونگ ژونگ ہوا شپ یارڈ میں منعقد کی گئی۔

تقریب کے دوران سنگ بنیاد کی دستاویزات پر پاکستان اور چین کی جانب سے دستخط کیے گئے۔ چیف نیول (اوورسیز) کموڈور اظفر ہمایوں تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ٹائپ 054 A/P frigates جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں جو مستقبل میں کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی قوت و صلاحیت میں بھرپور اضافے کے ساتھ ساتھ بحر ہند میں طاقت کے توازن اور امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے کارگر ثابت ہو گی۔

مہمان خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان فریگیٹس کی پاک بحریہ کے لیے تعمیر ،ان کی بروقت ترسیل اور کارکردگی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

کموڈور اظفر نے چین میں پھیلنے والی مہلک وباء کورونا کے باوجود اس اہم سنگ میل کی بروقت تکمیل پر ہوڈونگ ژونگ ہوا شپ یارڈ اور چینی کنٹریکٹرز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

تقریب میں ہوڈونگ ژونگ ہوا شپ یارڈ، پاک بحریہ کے افسران اور چینی فرمز کے نمائندگان نے شرکت کی۔

 

install suchtv android app on google app store