اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کی ڈاکٹر عدنان پر حملے کی مذمت

اپوزیشن لیڈرشہباز شریف  کی ڈاکٹر عدنان پر حملے کی مذمت فائل فوٹو اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کی ڈاکٹر عدنان پر حملے کی مذمت

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے لندن میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کی نوعیت سے یہ ظاہر ہوتا کہ یہ ایک ‘منصوبہ بندی اور منظم انداز‘ میں کیا گیا۔

شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر عدنان پر حملہ ’نواز شریف کے علاج میں رکاوٹ‘ پیدا کرنے کے لیے کیا گیا۔

اپوزیش لیڈر نے مزید کہا کہ لندن پولیس میں شکایت درج کرادی گئی اور اُمید ہے کہ پولیس تحقیقات کے بعد حملے کے ذمہ دار لوگوں کو منظر عام پر لائیں گے۔

تاہم پولیس نے ابھی تک حملے کی نوعیت کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال نے بھی ڈاکٹر عدنان پر حملے کی مذمت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عدنان پر دو نقاب پوش افراد نے حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں ان کے سر، چہرے اور سینے پر چوٹیں آئیں اور دونوں حملہ آوروں نے عقب سے حملہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں نے لوہلے کی سلاخ سے ان پر حملہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سابق وزیراعظم کے ہمراہ لندن روانہ ہوئے تھے۔

 

install suchtv android app on google app store