شاہد خاقان عباسی کو پارٹی میں کونسا اہم عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے؟ اہم خبر سامنے آگئی

شاہد خاقان عباسی فائل فوٹو شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی کمی کو عارضی طوف پر پورا کرنا ہے اس سلسلے میں دو ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ہے جس میں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے نام شامل ہیں تاہم قرعہ شاہد خاقان عباسی کے نام نکلنے کے امکان روشن ہے اس کے لیے ن لیگ کے اہم رہنمائوں نے لابنگ شروع کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کو اس سلسلے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے خوآجہ آصف بھی دوڑ میں شامل تھے جن کی اکثر پارلیمنٹرینز نے خواجہ آصف کی مخالفت کی ہے۔ اس حوالے سے لیگی پارلیمنٹرینز کا کہنا تھا خواجہ آصف کی وجہ سے چودھری نثار اور قیادت میں دوریاں پیدا ہوئیں ہیں۔

ان کا خیال تھا کیہ انہیں بنا یا گیا تو پارٹی میں گروپ بندی پیدا ہو گی جس پر ان کا نام ڈراپ کر دیا گیا ہے اور اب اس عہدے کے لے شاہد خاقان اور احسن اقبال کے نام سامنے آ گے ہیں جن کیلئے دونوں کے حامیوں نے اپنے اپنے طور پر لابنگ شروع کر دی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کے پارلیمانی لیڈر بن جانے کی صورت میں احسن اقبال کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈر بنا لیا جائے گا ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر لیڈر آپ دی اپوزیشن میاں شہباز شریف کی لندن میں قیام بڑھا تو تو اس صورت میں نون لیگ اپنا نیا لیڈر آف دی اپوزیشن لا سکتی ہے جس کا قرعہ بھی شاید خاقان عباسی کے نام نکل سکتا ہے اس پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store