پاک ایران تفتان بارڈر بند، اب کوئٹہ تفتان ٹرین سروس بھی معطل۔۔۔لیکن کیوں؟ اہم وجہ نے سب کو تشویش میں ڈال دیا

پاک ایران تفتان بارڈر فائل فوٹو پاک ایران تفتان بارڈر

کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاک ایران تفتان بارڈر چوتھے روز بھی بند ہے،ایران سے ملحقہ اضلاع میں ایمرجنسی تاحال برقرار ہے،محکمہ ریلوے نے بھی کوئٹہ تفتان ٹرین سروس معطل کردی۔

تفتان بارڈر پر طبی عملے کی جانب سے اسکریننگ کا عمل جاری ہے،پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارڈر پر پھنسے زائرین کیلئے عارضی رہائش گاہ قائم کی گئی ہے جہاں بستر،کمبل،ماسک اور کھانے کا بندوبست کیا گیا ہے،اس وقت بارڈر پر270 سے زائد زائرین موجود ہیں، مزید 8 ہزار زائرین جلد عارضی کیمپ پہنچ جائیں گے۔

پاک ایران سرحد بند ہونے کے باعث محکمہ ریلوے نے بھی کوئٹہ تفتان ٹرین سروس معطل کردی،اپنے وڈیو بیان میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ کوئٹہ اور تفتان کے درمیان ہفتے میں ایک ٹرین چلتی تھی تاہم کورونا وائرس کے پیش نظر اس سروس کو سرحد کھلنے تک بند کردیا گیا ہے۔

وہ تمام افراد جنہوں نے سامان کی ترسیل کی لیے اس ٹرین میں بکنگ کروائی تھی۔ وہ اسے واپس لے جائیں۔

install suchtv android app on google app store