لندن میں قیام کے دوران شریف برادران سے ملاقات ہوئی؟ چوہدری نثار نے سب بتا دیا

لندن میں قیام کے دوران شریف برادران سے ملاقات ہوئی؟ چوہدری نثار نے سب بتا دیا فائل فوٹو لندن میں قیام کے دوران شریف برادران سے ملاقات ہوئی؟ چوہدری نثار نے سب بتا دیا

سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ ن کے سابق رہنما چوہدری نثار علی خان 2 ہفتے برطانیہ میں قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق پاکستان روانگی سے قبل چوہدری نثار نے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران سے ملاقات نہیں ہوئی، معمول کا چیک اپ کرانے کے بعد واپس جا رہا ہوں۔

12 فروری کو چوہدری نثار پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 785 سے لاہور سے لندن روانہ ہوئے تھے، سیاسی مبصرین کا ماننا تھا کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ لندن میں اہم ملاقاتیں کریں گے اور وہ شریف خاندان سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی، انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 ، این اے 63 سے بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑا مگر انہیں تحریک انصاف کے امیدوار نے شکست دے دی تھی۔

install suchtv android app on google app store