وزیراعظم عمران خان نے شجر کاری مہم 2020 کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے شجر کاری مہم 2020 کا افتتاح کر دیا سچ سکرین گریب وزیراعظم عمران خان نے شجر کاری مہم 2020 کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم عمران خان میانوالی پہنچ گئے، اس دوران وزیراعظم کے ہاتھوں جنگلات کی بحالی کے سب سے بڑے منصوبے کا آغاز ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم آج میانوالی کا دورہ کریں گے، میانوالی کے قریب کندیاں جنگل کا 10ہزار ایکٹر بنجر رقبہ پھر سے آباد کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم بھی ہمراہ ہوں گے۔

ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ کندیاں میں پاکستان کا سب سے بڑا پلانٹیشن فاریسٹ بنایا جا رہا ہے، چھانگا مانگا سے زیادہ وسیع رقبے پر فاریسٹ پلانٹیشن شروع ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی مہم کے تحت ساڑھے 3 ارب درخت اگائے جائیں گے، رواں سیزن ملک بھر میں 25 کروڑ پودے اگانے کا ٹارگٹ ہے، تمام صوبوں کو ذمہ داری دی گئی ہے مسلسل نگرانی بھی جاری ہے۔

وزیر اعظم نمل میں تقریب کے مہمان خصوصی بھی ہونگے۔

 

install suchtv android app on google app store