گندم بحران کا اصل ذمہ دار کون؟ سینیٹر سسی پلیجو نے پسِ پردہ حقیقت کھل کر بتادی

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر سسی پلیجو فائل فوٹو پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر سسی پلیجو

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر سسی پلیجو نے کہاہے کہ فواد چودھری کے جانب سے مہنگائی اور گندم کے بحران کا ذمہ دار صوبائی حکومتوں کو ٹھرانا پاگل پن ہے، کاش فواد چودھری ملک میں مہنگائی کے ذمہ داران کے میڈیا پر نام بھی بتاتے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر سسی پلیجو نے کہاکہ سب کو پتا ہے کے آٹا,گندم بحران کا ذمہ دار وفاق اور بنی گالا والے کے نور نظر ہیں، وزیر اعظم کا بیان اس بات کا اعتراف تھا۔

انہوں نے کہاکہ وفاق نے جان بوجھ کر ملک میں آٹے اور گندم کا بحران پیدا کیا اور ’’نور نظر مافیاؤں‘‘ نے پیسے کمائے۔ انہوں نے کہاکہ فواد چودھری کو یاد دلاتے چلیں کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے خود آٹے اور گندم بحران کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ڈپٹی وزیر اعظم اور خسرو بختیار ہی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے ذمہ دار ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بالکل صحیح کہا کہ پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف کی ڈیل عوام دشمن ثابت ہوئی۔

 

install suchtv android app on google app store