عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم نے حج کی رقم کم کرنے کی ہدایت کردی

 وزیراعظم نے کم سے کم حج پیکیج بنانے کی ہدایت کردی فائل فوٹو وزیراعظم نے کم سے کم حج پیکیج بنانے کی ہدایت کردی

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کم سے کم حج پیکیج بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے لیے حاجی سب کچھ ہے، حاجی باس ہے، حاجی کوخوش رکھنا، تحفظ اور خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

نور الحق قادری نے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ پوری کوشش کے بعد حج پیکج 5 لاکھ تک لےآئیں گے، وزیر اعظم عمران خان نے مجھ سے پوچھا تو اپنا اندازہ بتایا تو وزیر اعظم نے ہدایت کی کی کم سے کم پیکج بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بینکس کیساتھ پرائیوٹ ٹور آپریٹرز کی بات کروائیں گے اور ای حج کو فعال بنانے کے لیے رکاوٹ دور کریں گے، انکی شرط تھی کہ براہ راست ائیر لائنز ہی استعمال ہوں گی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز نجی ائیرلائنز پر حاجیوں کو لے جا سکتی ہے، دنیا بھر کی ایک سو بلین ڈالر کی یہ سالانہ کی انڈسٹری ہے اور پوری دنیا میں اس سے کمپنیاں حصہ بھی لے جاتی ہیں، پرائیویٹ کمپنیوں سے گزارش ہے منافع کی شرح کم رکھیں۔

نورالحق قادری نے کہا کہ وزیر اعظم کی خواہش ہے ملائیشیا کے ماڈل کاحج فنڈ قائم کیا جائے اور وزیر اعظم نے ہدایت کی کی کم سے کم پیکج بنائیں۔

install suchtv android app on google app store