اسرائیل کے بڑھتے مظالم، فلسطین کے حق میں سینٹ کا بڑا اقدام

سینیٹر مشتاق فائل فوٹو سینیٹر مشتاق

ایوان میں سینیٹر مشتاق کی جانب سے فلسطین کے حق میں قرارداد پیش کی گئی جو کہ متفقہ طور پر منظور کر لی گئی

سینیٹرراجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کشمیر ہمارے دل کے قریب ہے اور کشمیر میں بہتری آنے کے بجائے خرابی ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قرارداد کی اپنی اہمیت ہے، فلسطین میں ایک صدی سے ظلم ہو رہا ہے جو اب بھی جاری ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ روز بروز فلسطین کی زمین تنگ ہو رہی ہے۔ اسرائیل فلسطین پر قبضے کر رہا ہے اور امریکہ اور دیگر ممالک اس ظلم کے پیچھے ہیں۔

install suchtv android app on google app store