وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور دیرینہ ساتھی نعیم الحق دارِِ فانی سے کوچ کر گئے

نعیم الحق فائل فوٹو نعیم الحق

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور دیرینہ ساتھی نعیم الحق وفات پا گئے

تحریک انصاف کے بانی رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی نعیم الحق گزشتہ کچھ ماہ سے شدید علیل تھے، جس کے باعث وہ سیاسی سرگرمیوں سے بالکل کنارہ کشی اختیار کرچکے تھے۔ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان نے نعیم الحق کی ان کے گھر پر عیادت کی تھی جس میں انہیں انتہائی کمزور حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

نعیم الحق کو ہفتہ کے روز طبیعت بگڑنے پر نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔

 

install suchtv android app on google app store