یوم ولادت خاتون جنت سلام اللہ علیہا، رسول اللہ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم نے اپنی نورعین کو سیدۃ نساء العالمین قرار دیا

حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کا یوم ولادت آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے فائل فوٹو حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کا یوم ولادت آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے

خاتون جنت جگر گوشہ رسول اللہ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کا یوم ولادت آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے، آپ سلام اللہ علیہا کی ذاتِ گرامی عالمین کی خواتین کے لئے سرچشمۂ ہدایت ہے۔

شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت سعادت بیس جمادی الثانی کو مکہ معظمہ میں ہوئی آپ سلام اللہ علیہا کی زندگی عظیم اخلاقی اور معنوی درس کی حامل تھی، رسول خدا نے اپنی نور عین کو سیدۃ نساء العالمین قرار دیا۔

رسول خدا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم کی شہزادی نے اپنے اخلاق حسنہ سے تاقیامت خواتین کیلئے راہ عمل دیا۔

شہزادی کونین اعلیٰ سلام اللہ علیہا الہی اور انسانی کمالات و فضائل کی حامل تھیں- آپ کی الہی فضیلت میں یہی کافی ہے کہ آپ جب بھی بزم رسالت میں تشریف لاتیں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آگے بڑھ کر آپ کا استقبال کرتے اور بی بی دوعالم کو اپنی جگہ پر بٹھاتے۔

آپ سلام اللہ علیہا نے حضرات حسنین کریمین جیسے صالح فرزندوں کی تربیت کی کہ جو رسول اکرم صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم کے قول کے مطابق جوانان جنت کے سردار ہیں۔

آج کے پر آشوب دور میں خواتین فاطمی تہذیب کی حقیقت کو سمجھیں اورسیرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا پر عمل کریں تو وہ مغربی تہذیب کی یلغار کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار بن سکتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store