پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری، جرمنی کا حیران کن اعلان، پاکستانی عوام خوشی سے نہال

جرمنی کا حیران کن اعلان فائل فوٹو جرمنی کا حیران کن اعلان

 جرمن حکومت نے غیر ملکی باشندوں کے لیے امیگریشن ایکٹ منظور کرلیا، جس کو یکم مارچ سے قانونی شکل مل جائے گی، اور انہیں نوکری تلاش کرنے کے لیے دھکے کھانے نہیں پڑیں گے۔

جرمن حکومت کی طرف سے غیرملکی باشندوں کے لیے بنائی جانے والی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق  غیر ملکی ہنرمندوں کو ملازمت کے مواقع دئے جائیں گے اور انہیں نوکری تلاش کرنے کے لیے دھکے کھانے نہیں پڑیں گے۔ 

اس نئے قانون کے مطابق وہ غیر ملکی باشندے جنہوں نے کوئی ہنر سیکھا ہو، تدریسی تعلیم حاصل کی ہو، انہیں جرمنی میں ملازمت اور رہائش کی مکمل اجازت ہوگی۔

امیگریشن کے اس نئے قانون کے مطابق جرمنی میں تعلیم حاصل کرنے والے طلب علم اپنی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ویزے کو اسٹڈی کے بجائے ورکنگ بھی کرواسکتے ہیں، جس کے لیے انہیں اپنی تصدیق شدہ ڈگری جمع کرانا ہوگا۔

 نئے ایکٹ کے تحت ڈگری جمع کرانے والے طالب علم کو تعلیم کے ساتھ ملازمت اور رہائش کی اجازت دے دی جائے گی اور پھر دو سال بعد اُسے مستقل رہائش اختیار کرنے کا اجازت نامہ بھی دے دیا جائے گا۔

حکومت نےنئے  ایکٹ میں مزید نرمی کرتے ہوئے غیرملکی ملازمین کے اہل خانہ کو بھی جرمنی آنے کی اجازت دے دی، ایسے افراد کو یکم مارچ کے بعد ترجیحی بنیادوں پر ویزے فراہم کیے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store