ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر دھواں دار تقریر کے بعد شہباز شریف پتلی گلی سے کیوں نکل گئے؟ خبر آگئی

پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے لندن میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پر رپورٹ کے حوالے سے تقریر کی۔

اپوزیشن لیڈر نے ٹرانسپیرنسٹی انٹرنیشنل کی کرپشن سے متعلق رپورٹ پر کہا کہ پاکستان میں 2018 کے مقابلے 2019 میں کرپشن بڑھ گئی ہے، نواز شریف دور میں کرپشن سے متعلق اعشاریے بہتر ہوئے، نواز شریف پاکستان کو آگے لے کر جا رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود کو کرپشن کے خاتمے کا چیمپئن سمجھتے تھے لیکن ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے کچھ اور بتا دیا ہے، حکومت ہر محاذ پر ناکام رہی اور اب روٹی کا نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کرپشن کی دیمک نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی پریشان کن رپورٹ آگئی

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے زمانے میں آٹے کے بے انتہا ذخائر ہوتے تھے، ہمارے دور میں سمجھ نہیں آتی تھی آٹا کہاں ایکسپورٹ کریں، اس سلسلے میں حقائق پارلیمان میں پیش کیے جائیں تاکہ پتا چلے مجرم کون ہے، پاکستان گندم پیدا کرنے والا ممتاز ملک مگر گندم شارٹ ہو گئی، معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کی ذمہ داری پی ٹی آئی پر ہے۔

 پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لندن میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پر رپورٹ کے حوالے سے تقریر کرنے کے بعد صحافیوں کا سامنا نہیں کیا اور راہ فرار اختیار کرلی۔

واضح رہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی ہے، 2018 کی نسبت کرپشن میں ایک پوائنٹ اضافہ ہوا۔

install suchtv android app on google app store