نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے: چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جاوید اقبال فائل فوٹو چیئرمین نیب جاوید اقبال

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب قانون میں ترمیم کے باوجود افسران کے حوصلے بلند ہیں۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب لاہور میں اجلاس ہوا جس میں انہوں نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے متعلق غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم کے باوجود افسران کے حوصلے بلند ہیں اور کرپشن کیسز میں کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کی مجرموں کو سزا دلوانے کی مجموعی شرح تقریبا 70فیصد ہے اور نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔

واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نیب قانون میں ترمیم پر بات چیت جاری ہے۔ اس حوالے سے حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا تھا لیکن اپوزیشن سے مشاورت کے بعد اسے واپس لے لیا گیا اور نیب قانون میں ترمیم کے لیے پارلیمنٹ کے ذریعے قانون سازی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store