عمران خان ایک عذاب بن کر قوم پر نازل ہوئے ہیں، ترجمان ن لیگ نے وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیا

عمران خان ایک عذاب بن کر قوم پر نازل ہوئے ہیں، ترجمان ن لیگ نے وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیا فائل فوٹو عمران خان ایک عذاب بن کر قوم پر نازل ہوئے ہیں، ترجمان ن لیگ نے وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیا

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ایک عذاب بن کر قوم پر نازل ہوئے ہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ اس عذاب کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔

ملک میں مہنگائی کی شدت میں اضافے کی مذمت اور اشیائے خوردونوش کو سستا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سولہ ماہ میں نواز شریف کے ترقی کرتے ملک کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‎محکمہ شماریات کے اعدادوشمارعمران خان کی نالائق حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے،‎سرکاری محمکے خود گواہی دے رہے ہیں کہ ملک نالائق ترین ٹولے کے رحم وکرم پر ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم اتنی زیادہ مہنگائی کرچکے ہیں کہ غریب اپنی غربت کے ساتھ ختم ہوجائے، ‎جو حکومت سستا ٹماٹر، پیاز اور سبزی نہیں دے سکتی، عوام کو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کیسے دے سکتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ ‎بجلی، گیس سے لے کر دال، سبزی اور ٹماٹر تک ہر چیز مہنگائی کا ریکارڈ توڑ چکی ہے، ‎دسمبر2019ء میں خوراک کی قیمتوں میں 82 فیصد اضافہ عمران حکومت کی بے حسی کا ثبوت ہے۔

install suchtv android app on google app store