ترجمان دفتر خارجہ نے دور کردی پریشانی، مصر کیجانب سے ویزوں پر پابندی سے متعلق اہم بیان جاری

ترجمان دفتر خارجہ نے مصر کیجانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزوں پر پابندی سے متعلق اہم بیان جاری کردیا ہے فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ نے مصر کیجانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزوں پر پابندی سے متعلق اہم بیان جاری کردیا ہے

ترجمان دفتر خارجہ نے مصر کیجانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزوں پر پابندی سے متعلق اہم بیان جاری کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے لیے مصر نے ویزوں کے اجراء پر پابندی نہیں لگائی۔

مصر کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو ویزہ نہ دینے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قاہرہ حکومت نے پاکستانیوں کے ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد نہیں کی۔

ترجمان نے بتایا کہ ویزے دینے سے انکار پر مبنی میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں تاہم معلومات کے مطابق ویزوں پر پابندی عائد نہیں ہے۔

یاد رہے کہ میڈیا میں رپورٹس آئیں تھیں مصر نے پاکستانی صنعت کاروں اور شہریوں کو ویزے دینے سے انکار کردیا ہے، پاکستانی کاروباری شخصیات کے پاسپورٹ مصری سفارتخانے میں دو ماہ سے موجود ہیں جو واپس نہیں کیے جارہے۔

شائع ہونے والی خبروں میں کہا گیا تھا کہ متاثرین نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری خارجہ سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store