پیپلزپارٹی کے سینئررہنما کا بلاول بھٹو پر بڑا اعتراض، پارٹی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

 بلاول بھٹو غلط سیاست کررہے ہیں فائل فوٹو بلاول بھٹو غلط سیاست کررہے ہیں

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہاکہ بلاول بھٹو غلط سیاست کررہے ہیں، آرمی ایکٹ کی منظوری سے مجھے بہت دکھ ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہا کہ کراچی جلسے میں کہا تھا کہ بلاول بھٹو کو پارٹی کا انتظام سنبھال لینا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ بلاول میں قابلیت کا کوئی شک نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری اپنی الگ سیاست کررہے ہیں ، بلاول بھٹوایک نوجوان سے قد آور سیاستدان کی جانب بڑھے ہیں، بہت سے رہنما لگے ہوئے ہیں کہ بلاول پیپلزپارٹی کا مکمل کنٹرول سنبھالے۔

اعتزاز احسن نے کہاکہ بلاول بھٹو غلط سیاست کررہے ہیں آرمی ایکٹ کی منظوری سے مجھے بہت دکھ ہوا۔

کشمیر کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ دنیا بھارت میں متنازع قانون شہریت کا نوٹس لے رہی ہے، مودی کا متنازع شہریت قانون دنیا کے ریڈار سے آسانی سے گرے گا نہیں۔

  

 

 

install suchtv android app on google app store