صوبہ خیبرپختونخوا سے گرفتاریاں ہونے والی ہیں, بڑے انکشاف سے حکومتی صفوں میں ہلچل

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

کچھ گرفتاریاں فرمائشی بھی ہوتی ہیں تاکہ یہ تاثر نہ جائے کہ نیب صرف اپوزیشن کے رہنماؤں کو گرفتار کر رہا ہے۔

سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کی ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا سے گرفتاریاں ہونے والی ہیں، حامد میر نے دعویٰ کیا کہ سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف نیب زبردستی کا کیس بنا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ گرفتاریاں فرمائشی بھی ہوتی ہیں تاکہ یہ تاثر نہ جائے کہ نیب صرف اپوزیشن کے رہنماوں کو گرفتار کر رہا ہے۔ حکومت گرفتاریوں میں توازن قائم کرنا چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق حامد میر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نیب کو کنٹرول کر رہی ہے۔ آپ نے دیکھا کہ پنجاب سے علیم خان کو گرفتار کیا گیا، وہ فرمائشی گرفتاری تھی۔ ایک میانوالی کے وزیر کو گرفتار کیا گیا، وہ بھی فرمائشی گرفتاری تھی، ان دونوں کے خلاف کچھ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ اب خیبرپختونخواہ سے بھی فرمائشی گرفتاریاں ہونے والی ہیں۔ پتا نہیں اب ان سے کون ناراض ہے، کچھ اہم شخصیات بھی حکومتی فرمائش پر گرفتار ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسد قیصر جب سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی تھے تو انہوں نے اسمبلی میں چھوٹے لیول کے ملازمین کو بھرتی کیا تھا۔ اب ان پر کیا کیس بن سکتا ہے؟ انہوں نے ن لیگ کی سیاست کے بارے بتایا کہ مسلم لیگ ن کنفیو ژہے، اس کو کچھ لوگ بے وقوف بنا رہے ہیں۔بے وقوف بنانے والے بندے بندے میں فرق ہے، اگر بڑا اہم آدمی بے وقوف بنائے تو پھر بندہ بے وقوف بن جاتا ہے۔حامد میر کے مطابق احسن اقبال نے مشرف کے خلاف فیصلے کی سپورٹ کی اس لیے گرفتار ہوئے۔ شہبازشریف، اور مریم نوازخاموش ہیں کیوں کہ وہ سمجھدار ہیں۔

install suchtv android app on google app store