پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر میزائل فائرنگ کے مظاہرے

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر مختلف میزائلز فائر کرنے کے کامیاب مظاہرے کئے ہیں فائل فوٹو پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر مختلف میزائلز فائر کرنے کے کامیاب مظاہرے کئے ہیں

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر مختلف میزائلز فائر کرنے کے کامیاب مظاہرے کئے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کہتے ہیں مختلف میزائلز کی فائرنگ کے کامیاب تجربات پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مختلف میزائلز کی فائرنگز کا مشاہدہ کیا۔ پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز اور ہوائی جہاز نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کئے۔

پاک بحریہ کی فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر مزائل فائر کیا جبکہ زیر سمندر روایتی آبدوز سے بھی زمین پر میزائل فائر کیا گیا۔ نیول چیف نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پربحری اور ہوائی جہازسے سطح سمندر پر مار کرنیوالے اینٹی شپ میزائلز فائرکئے گئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مکران کوسٹ سے ایئر ڈیفنس میزائلز بھی فائر کئے گئے۔ فائر کئے گئے مختلف میزائلز نے اپنے اہداف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا ۔

امیر البحر کا پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

install suchtv android app on google app store