مولانا فضل الرحمان کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا اس میں کس کا ہاتھ ہے؟ بڑے انکشاف نے سیاست میں ہلچل مچا دی

مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو مولانا فضل الرحمان

لاہور میں جو کچھ ہوا اس پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے، سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کے ساتھ جو ہاتھ ہوا اس میں اہم رہنماؤں کا ہاتھ ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان نے اعتراف کرلیا کہ ان کے دھرنے کا فائدہ نواز اور زرداری نے اٹھایا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور اور واہگہ کے درمیان شٹل ٹرین سروس کا افتتاح کردیا اور اس موقع پر کہا کہ گوجرانوالہ اور رائیونڈ کیلئے بھی شٹل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کے ساتھ جو ہاتھ ہوا ہے اس میں نوازشریف اورآصف زرداری کا ہاتھ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی چاہے ان کا جج ہو، ن لیگ چاہے ان کا الیکشن کمیشن ہو، اس کا مطلب ہے دال میں کچھ کالا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ لاہور میں جو کچھ ہوا اس پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے، اس دن صوبے کے تینوں بڑے اسلام آباد میں تھے۔

install suchtv android app on google app store