حسان نیازی کی گرفتاری پرعمران خان کا کیا ردِ عمل ہے؟ شاہ محمود قریشی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

حسان نیازی فائل فوٹو حسان نیازی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بیرسٹر حسان نیازی کی گرفتاری پر وزیراعظم عمران خان نے کوئی پابندی نہیں لگائی، ان کے متعلق انتظامیہ جو بہتر سمجھے وہ فیصلہ کرے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ حسان نیازی کی گرفتاری میں کسی نے رکاوٹ ڈالی ہے؟ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور واقعے پر شہری کرب میں مبتلا ہیں، اس قسم کی رسہ کشی سےعام طبقہ متاثر ہوتا ہے، ایسی قانون شکن کی حوصلہ افزائی نہیں ہونی چاہیے۔

install suchtv android app on google app store