قمر زمان کائرہ نے وزیر اعظم عمران خان کے متعلق ایسا کون سا بڑا بیان دے دیا کہ حکومتی حلقوں میں ہلچل مچ گئی

قمرزمان کائرہ فائل فوٹو قمرزمان کائرہ

قمرزمان کائرہ کاکہنا تھا کہ ملک سے سیاسی کشیدگی کاماحول ختم ہوناچاہئے ملک کواس وقت ایک ایسے ماحول کی ضرورت ہے جس میں تمام سیاسی قوتیں اکٹھی ہوں تاکہ ملک کودرپیش مسائل کا حل نکل سکے لیکن وزیر اعظم عمران خان اوران کے ساتھی یہ نہیں چاہتے۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ آصف زرداری کراچی میں علاج کروائیں گے اور ان کیلئے بیرون ملک سے طبی ماہرین کو بھی بلایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی علاج کیلئے بیرون ملک منتقلی کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی ضمانت سے مطمئن ہیں آصف زرداری کی صحت خراب ہورہی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store