بلاول بھٹو زرداری کا دسمبر میں حکومت کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا اعلان، سب حیران

بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27 دسمبر کوراولپنڈی میں سیلیکٹڈ حکومت کوللکاریں گے۔

لیاقت باغ میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی منائیں گے اور جمہوریت مخالف قوتوں کو پیغام دیں گے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، امید ہے آصف زرداری کو عدالتوں سے انصاف ملے گا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 27 دسمبر کوراولپنڈی میں سیلیکٹڈ حکومت کوللکاریں گے، لیاقت باغ میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی منائیں گے ، اور جمہوریت مخالف قوتوں کو پیغام دیں گے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ انہوں نے آج اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ڈاکٹر نوید قمر کو بورڈ میں شامل کیا ہے، کیونکہ وہ ہارٹ اسپیشلسٹ بھی ہے۔

میاں صاحب اور صدر زرداری کا کیس بالکل الگ ہے، میاں صاحب پرالزام ثابت ہوچکا تھا ،وہ اپنی سزا کاٹ رہے تھے، جبکہ آصف زرداری پر ابھی کچھ ثابت نہیں ہوا۔زرداری صاحب آج بھی جیل میں ہیں ، ان پر کوئی سزا بھی نہیں ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کیلئے 2019ء کسی بھی طرح بھاری نہیں رہا، ہم نے ان کا مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ عدالتوں سے انصاف ملے گا۔

آصف زرداری کا علاج کراچی سے کرایا جائے گا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کے دباؤ پر خاموش نہیں ہوں گے۔27 دسمبر کو راولپنڈی لیاقت باغ میں منائیں گے، لیاقت میں باغ میں سیلیکٹڈ قوتوں کو للکاریں گے ، پیغام دیں گے کہ آج بھی عوام اس بات پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، یہ جدوجہد صرف پیپلزپارٹی ہی لیڈ کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام یہ کٹھ پتلی تماشے نہیں دیکھنا چاہتے۔

عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ آج ہمارا وزیراعظم اینٹی کرپشن ایپ لانچ کررہا تھا،جس سے کرپٹ افراد کو ڈھونڈا جاسکے، تو میں حیران ہوا کہ اس ایپ سے وزیراعظم اپنی کابینہ کے لوگوں کی نشاندہی نہیں کرسکے۔ آپ کا پانامہ کا جو اسپیشل اسسٹنٹ ہے،اس کے انکوائری کا کیا ہوا؟آپ کے ڈپٹی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات جو اس وقت نااہل ہے اس کیخلاف تحقیقات کب ہوں گی؟یہ مائنز، بی آرٹی کا منصوبہ ہے اس کا ابھی تک انوسٹی گیشن نہیں ہوا، آپ نوازشریف کا رونا رو رہے ہیں، آپ نے جب نوازشریف کو باہر بھیج دیا ہے تو اب کہتے ہیں ان کو نہیں چھوڑوں گا، پاکستان کے عوام نے آپ کو پہچان لیا ہے، آپ ویسے ہی سلیکٹڈ ہیں جیسے ماضی میں آتے تھے۔

وہ اپنی جعلی حکومت کو بچانے کیلئے کمپرومائز کرتے تھے، غریب پر مہنگائی کا بوجھ ڈالتے تھے، ویسے ہی آپ کررہے ہیں۔ اس وقت عوام جس طرف بھی نظر دوڑاتے ہیں ،معاشی ، سیاسی خارجہ پالیسی ہوعوام پریشان ہیں ان کو پتا ہے ہمارے وزیراعظم میں یہ صلاحیت نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store