وزیراعظم کے خلیجی ممالک سے رابطے کام کر گئے، پاکستانی عوام کیلئے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کے عرب ممالک سے رابطے کام کر گئے ہیں کیونکہ پاکستان کے خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات میں تاریخی بہتری آ گئی ہے۔

پاکستان سے گلف ممالک میں جانے والی افرادی قوت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیاہے، سعودی عرب، دبئی، قطر اور اومان نے پاکستان لیبر کوٹے میں اضافہ کر دیاہے۔ سعودی عر ب بھیجے جانے والی ورک فورس 207 فیصد بڑھ گئی ہے، صرف دس ماہ میں دو لاکھ 58 ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب گئے ہیں۔ ا س سے قبل 84 ہزار پاکستانی مزدور سعودی عرب پہنچ سکے تھے، متحدہ عرب امارات اور قطر میں بھی پاکستانیوں کا اضافہ کوٹہ بھیجا گیاہے۔

ایک لاکھ پاکستانی متحدہ عرب امارات اور 24 ہزار سے زائد اومان پہنچے ہیں ، خلیجی ممالک میں پاکستانی ورک فورس بڑھانے میں زلفی بخاری نے نہایت اہم کردار ادا کیا، زلفی بخاری نے سعودی عرب، قطر اور دبئی کے ہنگامی دورے کیے ۔

زلفی بخاری نے سعودی حکام سے افرادی قوت بڑھانے کی باضابطہ درخواست کی اور کہا کہ ملٹی بلین منصوبے طائف سٹی میں پاکستانی لیبر کوموقع دیں جس پر سعودی حکام نے پاکستانی افرادی قوت بڑھانے پر رضا مندی ظاہر کر دی، طائف سٹی سمیت ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’مصند ‘ کیلئے کوٹے میں اضافہ کیا جائے گا۔ پاکستان، دبئی میں افرادی قوت کا ڈیٹا بیس جوڑنے کا معاہدہ بھی طے پا گیاہے، زلفی بخاری، وزارت برائے ہیومن ریسورس یو اے ای کے معاملات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store