‘عمران خان کو کس کے خواب آنے لگے؟ مریم اورنگزیب نے اندر کی کہانی بتادی

مریم اورنگزیب فائل فوٹو مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا ہے کہ نیب اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو سرکاری خرچ پرشریف خاندان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ ‎‎پارلیمنٹ اورپی ٹی وی حملہ کیس میں عمران صاحب کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کو 22 کروڑعوام کی فکر نہیں بلکہ عمران خان کو دن رات صرف شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کا خیال ستاتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا ‎مریم نوازپر آج تک ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا۔ وہ کیوں اپنے والد کی تیماردای کرنے نہ جائیں۔

مریم اورنگزیب نے مطالبہ کيا کہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان جبکہ ‎فارن فنڈنگ اور بی آر ٹی کیس میں پوری پی ٹی آئی کا نام ای سی ایل میں شامل ہونا چاہیے۔

install suchtv android app on google app store