مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بالآخر کیوں ہوگیا مؤخر؟ سندھ کے سیاسی میدان سے خبر آگئی

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس موخر کردیا گیاہے فائل فوٹو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس موخر کردیا گیاہے

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس موخر کردیا گیاہے، وزیر اعظم کی صدارت میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 11دسمبر کو ہونا تھا۔

سندھ حکومت کی جانب سے وزیر اعظم کو اضافی ایجنڈا بھجوایا گیا ہے چونکہ اضافی ایجنڈے پر کام کیلئے مزید 10روز دردکار ہونگے لہذا 11دسمبر کو ہونے والے اجلاس کو موخر کردیا گیا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل نے 11دسمبر کو 10نکاتی ایجنڈے پر غور کرنا تھا۔ مشترکہ مفادات کونسل کے نئے اجلاس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کا بیرون ملک علاج کے لئے قیام: مزید کتنی توسیع کر دی گئی؟ حکومتی اعلان نے تہلکہ مچا دیا

یاد رہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی مائنس وزیر اعظم کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی،نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پاکستانی سفارتخانے سے رپورٹ آنے تک حکومت کوئی حتمی لائحہ عمل نہیں دے سکتی۔

اپوزیشن کا جہاں اپنا مفاد ہوتا ہے وہاں پر حکومت سے مذاکرات، مشاورت او ر اتفاق رائے بھی کرتی ہے لیکن جہاں پر عوام اور ملک کا مفاد ہوتا ہے توروایتی ہتھکنڈوں پر اتر آتی ہے، اپوزیشن کا قانون سازی میں جو کردار ہے وہ اس کا حکومت پر کوئی احسان نہیں ہے۔

 

install suchtv android app on google app store